the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



محکمہ دفاع کے ترجمان ایڈم سٹمپ کے مطابق وزیر دفاع ایش کارٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کانگریس کو یقین دہانی کے اس سرٹیفیکٹ پر دستخط نہیں کریں گے جو دہشت گرد گروپ حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان کی ٹھوس کارروائیوں کی تصدیق کے لیے ضروری ہے۔

امریکی کانگریس کا اصرار رہا ہے کہ پاکستان صرف اپنے لیے خطرہ سمجھے جانے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے جب کہ افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک اب بھی مبینہ طور پر اس کی سرزمین استعمال کر کے افغانستان میں امریکی مفادات پر حملے کر رہے ہیں۔

اس بنا پر اتحادی اعانتی فنڈ کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائیوں سے مشروط کیا گیا تھا۔

پاکستان یہ کہتا آیا ہے کہ وہ تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کر رہا ہے اور اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے عزم پر قائم ہے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے پینٹاگان کے فیصلے سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ایک بیان میں کہا ہے کہ "اتحادی اعانتی فنڈ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے طے کردہ مختلف اعانتوں میں سے ایک ہے۔"

ان کے بقول اتحادی اعانتی فنڈ پاکستان



کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو جاری رکھنے میں معاون ہے جو کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان اس بات کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے گا کہ سکیورٹی فورسز نے جن علاقوں کو دہشت گردوں سے صاف کیا ہے وہ دوبارہ ان کے کنٹرول میں نہ جا سکیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کانگریس کے سینیئر ارکان اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے دہشت گردوں سے صاف کروائے گئے علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں اور وہاں حاصل ہونے والی کامیابیوں بشمول امریکہ کی شراکت داری سے وہاں جاری ترقیاتی منصوبے بھی دیکھ چکے ہیں۔

ان کے بقول پاکستان اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ان علاقوں میں دیرپا سلامتی و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔

حال ہی میں امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ جان مکین نے بھی اپنے وفد کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کیا تھا جہاں 2014ء میں پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کر کے اسے عسکریت پسندوں سے پاک کیا ہے۔

امریکہ اور پاکستان کے تعلقات حالیہ مہینوں میں تناو کا شکار رہے ہیں اور اتحادی اعانتی فنڈ جاری نہ کرنے سے ان میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.